Wednesday, November 12, 2025

میڈیا میں خواتین کی نمائندگی ہونی چاہیے، مہوش حیات

- Advertisement -

اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی میڈیا میں خواتین کی زیادہ نمائندگی کی وکالت کر دی ہے۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے میڈیا میں خواتین کی زیادہ نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم سازوں کو خواتین کی کہانیوں کو بڑی اسکرین پر زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں، مہوش حیات نے بتایا کہ اگرچہ وہ عام طور پر سالانہ صرف ایک پروجیکٹ پر کام کرتی ہیں، لیکن ان کا کام کافی نمایاں ہوتا ہے۔ میڈیا میں خواتین کو پولیس افسران، ڈاکٹروں اور وکلاء جیسے عہدوں پر تفویض کیا جانا چاہیے جو تعمیری سماجی تبدیلی کو فروغ دیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں  کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ میرا کیرئیر بمشکل بارہ یا پندرہ سال کاہی ہے لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اپنے کام کے اثر کی وجہ سے بیس سال سے کام کر رہی ہوں۔

اپنی مستقبل کی امنگوں کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ میں اگلے 20 سال تک شوبز میں رہنا چاہتی ہوں اور میرا مقصد خواتین کو آگے بڑھنے کی ترغیب دینا اور حوصلہ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کس طرح کے شخص سے شادی کریں گی

واضح رہے کہ مہوش حیات اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کی صنعتوں میں کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ وہ 6 جنوری 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ 2019 میں انہیں پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز تمغہ امتیاز ملا۔ “نامعلوم لوگ” میں اپنے سینما میں قدم رکھنے کے بعد مہوش حیات نے “پنجاب نہیں جاؤں گی” اور “لندن نہیں جاؤں گا” جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔

اس خبر کو انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں