Thursday, November 21, 2024

یوٹیوب پر اب گیم پلیئرز کے لیے بھی سہولت فراہم

- Advertisement -

اب یوٹیوب گیم کهیلنے والوں کے لئے بھی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ 

یوٹیوب نے جہاں فلموں اور ویڈیوز دیکھنے والوں کے لیے آسانیاں پیش کی ہیں وہیں اس نے اب گیم پلیئرز کے لیے بھی سہولیات فراہم کر دی ہیں۔

لاکھوں یوٹیوب استعمال کرنے والے شائیقین اب یوٹیوب پر ویڈیو گیمزبھی کھیل سکیں گے۔ ان کی دلی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

یوٹیوب پریمیم کے صارفین ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم پر متعدد آن لائن گیمز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ پلے ایبلز ایک تجرباتی خصوصیت ہے جو سب سے پہلے ستمبر میں صارفین کے منتخب گروپ کے لیے دستیاب کرائی گئی تھی۔

پچھلے کچھ ہفتوں سے، اب تمام پریمیم پلیئرز کو اس یوٹیوب فنکشن تک رسائی حاصل ہو گئی ہے، جو انہیں بغیر کسی پابندی کے گیم کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبرز اب یوٹیوب پر مختصر وڈیوذ بنا کر زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔

ان لوگوں کے لیے جو گیمز کھیلنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اس وقت یوٹیوب پر 37 گیمز دستیاب ہیں جنہیں کسی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا موبائل ایپ پر ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کیے بغیر کھیلا جا سکتا ہے۔

ان گیمز کا مجموعہ یوٹیوب کے صارفین ایکسپلور ٹیب کے پلے ایبلز سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ خصوصیات سب سے پہلے ان لوگوں کے لیے دستیاب ہیں جو ماہانہ چارج ادا کرتے ہیں، لیکن اب یہ سب کے لیے دستیاب کر دیے گئے ہیں۔

یوٹیوب کمپنی کو توقع ہے کہ صارفین اپنی رکنیت کو فعال رکھنے کے لیے گیمز کھیلیں گے، لیکن کچھ صارفین سبسکرپشن سروس کے لیے ادائیگی کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں