Wednesday, June 26, 2024

یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا گانا بدوبدی ڈیلیٹ کردیا

- Advertisement -

یوٹیوب نے گلوکار چاہت فتح علی خان کا وائرل گانا بدوبدی ڈیلیٹ کردیا۔

اسلام آباد: کاپی رائٹ کے دعووں کی وجہ سے یوٹیوب نے گلوکار چاہت فتح علی خان کا وائرل ہونے والا گانا بدوبدی ڈیلیٹ کردیا۔

گزشتہ ماہ چاہت فتح خان نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپنا گانا بدوبدی اپ لوڈ کیا تھا، جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

خان کا گانا نہ صرف یوٹیوب بلکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی ٹرینڈ کر رہا تھا، جس نے 27 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے یوٹیوب چینل نے چاہت فتح خان بدو بیدی کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔

پاکستانی گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں نے اصل میں 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ، کے لیے گانا اکھ لڑی بدوبدی پیش کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں