Friday, November 22, 2024

پریزینٹر زینب عباس شدید دباؤ کے باعث بھارت سے واپس آگئیں

- Advertisement -

دبئی: پاکستانی پریزینٹر زینب عباس بھارت کے شدید دباؤ کے باعث دورہ جلد ختم کرنے پر مجبور ہوگئیں اور بھارت سے واپس آ گئی ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی براڈ کاسٹر زینب عباس نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بطور پریزینٹر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے بھارت کا سفر کیا لیکن وہاں مسلسل دباؤ کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے احتیاط کے طور پر جانے کا فیصلہ کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید برآں رپورٹس کے مطابق زینب بھارت سے دبئی پہنچی ہیں، ان کے قریبی افراد کے مطابق۔ زینب عباس نے اپنے اہل خانہ اور دیگر نشریاتی اداروں کی تجاویز کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ترجمان کے مطابق زینب کو ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔ پاکستانی پریزینٹر ذاتی وجوہات کی بناء پر بھارت چھوڑ کر گئی ہیں۔ زینب نےابھی تک کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

زینب پر بھارتی وکیل نے مقدمہ کیا جس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بھارت پر تنقیدی ٹویٹس کی ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں