Thursday, November 21, 2024

سترہ سالہ ٹینس کھلاڑی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں

- Advertisement -

کراچی کی نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔

ایک بیان میں، پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اطلاع دی کہ زینب علی نقوی، ایک نوعمر ٹینس کھلاڑی، جمعہ کی رات، 12 فروری، 2024 کو اسلام آباد میں اچانک انتقال کر گئیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سترہ سالہ زینب نے خطے میں جونیئر مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اسلام آباد کا سفر کیا۔ نوجوان کھلاڑی میچ کے بعد نہانے چلی گئی تھیں تیس منٹ تک واپس نہ آنے پر دروازہ توڑا تو مردہ حالت میں پائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بندوق کے ساتھ کلپ کے جنون نے ٹک ٹوکر کی جان لے لی

سینیٹر سلیم سیف اللہ خان، ٹینس فیڈریشن کے حال ہی میں منتخب ہونے والے صدر انعام الحق قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ زینب علی نقوی کراچی کے علاقے کی بہترین کھلاڑی تھیں اور انہوں نے سندھ اور کراچی دونوں جگہوں پر کامیابیاں حاصل کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں