Friday, October 4, 2024

بندوق کے ساتھ کلپ کے جنون نے ٹک ٹوکر کی جان لے لی

- Advertisement -

منچن آباد: ایک ٹک ٹوکر بندوق کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔  

ذرائع کے مطابق ایک ٹک ٹوکر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی، غلطی سے اس کی بہن کے ہاتھ سے بندوق چل گئی جو اس کی ویڈیو بنا رہی تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دعویٰ ہے کہ جب متوفی بچی کی بہن بندوق کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لیے ویڈیو بنا رہی تھی تو غلطی سے بندوق چل گئی اور بچی کو لگ لگی، جس سے وہ فوری طور پر ہلاک ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی ابوظہبی کے پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرنے اور دونوں بہنوں کے لواحقین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں