Thursday, November 21, 2024

ایپل آئی فون 16 متعارف کرانے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون 16 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔

ایپل آئی فون 16 سیریز کو رواں سال متعارف کرایا جائے گا، اور اس کی ممکنہ لانچ کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ بہت سی کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں لیکن ایپل کے آئی فونز کو سب سے خاص سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ ہر سال نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پیر کو بھیجے گئے دعوت نامے کے مطابق، ایپل 9 ستمبر کو اپنے کیپرٹینو، کیلیفورنیا کے ہیڈکوارٹر میں اپنا پروگرام منعقد کرنے والا ہے۔ توقع ہے کہ کمپنی دیگر آلات اور ایپلی کیشنز کے لیے اپ ڈیٹس کے ساتھ آئی فون کے کئی نئے ماڈلز متعارف کرائے گی۔

ایپل عام طور پر ستمبر کے دوسرے منگل یا بدھ کو نئے آئی فونز کی نقاب کشائی کرتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر سوشل میڈیا پروائرل

رپورٹ کے مطابق ایونٹ میں آئی فون16، آئی فون16 پلس، آئی فون16 پرو، اور آئی فون16 پرو میکس جیسی ڈیوائسز بھی متعارف کرائی جائیں گی، اس کے ساتھ ایپل واچ سیریز 10، ایپل کی واچ ایس ای، اور ایپل کی واچ الٹرا 3 بھی پیش کی جائیں گی۔

اگر واقعی نئے آئی فونز 9 ستمبر کو متعارف کرائے جاتے ہیں تو مختلف ممالک کے صارفین انہیں 20 ستمبر کو خرید سکیں گے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں