Sunday, September 8, 2024

اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی آمد

- Advertisement -

اداکارہ زارا نور عباس اور شوہر اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔

اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ وہ اور اسد اب والدین ہیں، اور اللہ سے بیٹی جیسی رحمت کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ بیٹی کا نام نور جہاں رکھا گیا ہے اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

زارا اور اسد صدیقی  نے 2021 میں اپنا بیٹا کھویا تھا، اور اسی لیے انہوں نے اپنی بیٹی کی کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی۔

اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مداح دعائیں اور نیک خواہشات لکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں