Friday, October 4, 2024

پاکستانی اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

- Advertisement -

اداکارہ زارا نور عباس کے سسراور اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کر گئے۔

اسد صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی المناک خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہوں نے اس موقع پر لکھا ایک نوٹ بھی جاری کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اداکار نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ، میں نے اپنے خاندان کا سب سے مضبوط آدمی، اپنی ہمت، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ 6 فروری کی رات کھو دیا۔

انہوں نے کہا، میرے والد کے اس زندگی سے گزرنے سے ہماری زندگی میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، اور ہم بہت غمگین ہیں۔ ہماری طاقت، علم اور اٹل محبت کی بنیاد ہمارے والد صاحب تھے۔

اسد صدیقی نے کہا کہ، ابا کی عدم موجودگی نے ہمیں گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے، لیکن ان کی موجودگی ہمارے خاندان کے لیے روشنی تھی۔ ہم ہمیشہ ان کی 85 سالہ زندگی سے متاثر رہیں گے۔

اداکار نے اپنے فینس سے کہا، براہ کرم اس مشکل وقت میں میرے مرحوم والد اور ہمارے خاندان کے لیے دعا کریں۔

دوسری جانب زارا نور عباس نے بھی اپنے مرحوم سسر اور والد کی تصاویر شیئر کیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اور دعا کی درخوست کی۔

شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین اسد صدیقی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں