Tuesday, December 3, 2024

بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

- Advertisement -

بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں بابر اعظم نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے مشکل فیصلہ تھا لیکن میں اس فیصلے سے خوش ہوں۔ میں آگے بھی پاکستان کے لیے کھیلوں گا لیکن اب کپتانی نہیں کرونگا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے لکھا کہ وہ نئے کپتان کو آگے بڑھتے ہوئے اپنا مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ پاکستان نے میری کپتانی میں ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کپتانی دینے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب مجھے 2019 میں کپتانی سے نوازا گیا تھا۔ میں نے اپنی کپتانی کے دوران بہت سے اونچ نیچوں کا تجربہ کیا ہے۔

آج کی تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

قومی کرکٹ اکیڈمی میں ذکا اشرف کے ساتھ اس سے قبل ہونے والی بات چیت کے دوران دورہ آسٹریلیا کے لیے بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں