Thursday, September 19, 2024

کراچی شہر میں آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے

- Advertisement -

کراچی میں روزانہ آشوب چشم کے متعدد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور یومیہ ان واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ سے شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں روزانہ آشوب چشم کے سینکڑوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جناح ہسپتال کے 50 او پی ڈیز سے روزانہ سرخ آنکھوں کے کل 25 کیسز ریکارڈ کیے جاتے ہیں، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

ڈاکٹر محمد معیز الدین، ایک کنسلٹنٹ ماہر امراض چشم کا دعویٰ ہے کہ واقعات میں اضافہ ایک شخص سے دوسرے میں آنکھ کے سیال کی منتقلی سے ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرخ آنکھ کا انفیکشن 8 سے 10 دن تک رہتا ہے، متاثرہ شخص کی آنکھیں نمی کے ساتھ سرخ ہوجاتی ہیں اوراس میں درد کا احساس ہوتا ہے ایسے مریضوں کو دیگر استعمال کی اشیاء جیسے صابن اور تولیہ دوسروں سے الگ رکھنا چاہیے۔

ان کے مطابق متاثرہ فرد تجویز کردہ آئی ڈراپس اور صاف ٹشو سے آنکھ کو صاف کر سکتا ہے اور ٹھنڈے پانی سے آنکھ دھونے سے تکلیف دور ہوتی ہے۔ انہوں نے سرخ آنکھ کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صفائی کا مشورہ دیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں