Monday, September 16, 2024

حماس کے رہنما اسرائیلی حراست میں انتقال کر گئے

- Advertisement -

حماس کے رہنما مصطفیٰ محمد ابوعرا اسرائیلی حراست میں انتقال کر گئے۔

فلسطینی حکام اور حماس نے جمعے کے روز کہا کہ مغربی کنارے میں گروپ کے ایک رہنما مصطفیٰ محمد ابو عرا اسرائیلی حراست میں انتقال کر گئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ جیل خانہ جات اور فلسطینی قیدیوں کے کلب کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’63 سالہ مصطفیٰ محمد ابو عرا جنوبی اسرائیل میں زیر حراست انتقال کر گئے ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں کہا، ہم رہنما شیخ مصطفیٰ محمد ابو عرا کی جان بوجھ کر طبی غفلت کے باعث موت پر سوگ کرتے ہیں اور قابض اسرائیل کو ان کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر سوشل میڈیا پروائرل

فلسطینی اتھارٹی اور واچ ڈاگ نے بتایا کہ ابو عرہ کو اکتوبر 2023 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ صحت کے سنگین مسائل میں مبتلا تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوران حراست انہیں بھوکا رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

فلسطینی حکام نے اس ماہ تل ابیب پر اسرائیل اور حماس کے تنازع کے آغاز کے بعد سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتقام کی جنگ چھیڑنے کا الزام لگایا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں