Wednesday, June 26, 2024

ایتھوپین خاتون 16 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ ہیں

- Advertisement -

ایتھوپین خاتون کا کہنا ہےکہ وہ 16 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ رہ رہی ہیں۔

ایک 26 سالہ ایتھوپین خاتون مالورک امباؤنے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ وہ 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مالورک امباؤ کا دعویٰ ہے کہ اس نے دس سال کی عمر سے کچھ کھایا پیا نہیں ہے کیونکہ اسے پیاس یا بھوک نہیں لگتی۔

برسوں گزرنے کے باوجود ایتھوپین خاتون بغیر کھائے پیے باقاعدہ زندگی گزاررہی ہیں اور شاندار صحت رکھتی ہیں۔

مالورک امباؤ اپنے روزمرہ کے کاموں کوبغیرکسی تکلیف کے بخوبی انجام دیتی ہیں اورخود بھوکا رہنے کے باوجود اپنے خاندان کے لیے کھانا پکانے سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے جمائی لی اور انکا منہ کُھلا کا کُھلا رہ گیا

ایتھوپیا کی اس خاتون کو حمل کے دوران اس کے جسم کی قدرتی توانائی بڑھانے کے لیے گلوکوز کی ڈریپ لگائی جاتی تھی کیونکہ حاملہ ہونے کے باوجود اسے بھوک نہیں لگتی تھی۔

مالورک امباؤ نے اب تک قطر، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں ڈاکٹروں سے متعدد طبی معائنے کروائے ہیں۔ تاہم، ان میں سے کوئی بھی اس کی بھوک میں کمی کی وجہ کا تعین نہیں کر سکا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں