ایف آئی اے نے راحت فتح علی خان کو کلین چٹ دے دی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری یا کسی اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
پاکستان کی اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اس نے کسی بھی غلط کام کے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ہٹ گلوکار سے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے مشتبہ کیس کی تحقیقات بند کر دی ہیں۔
ایف آئی اے کے لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ مجاز اتھارٹی نے فیلڈ انکوائری یونٹ کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کے مطابق راحت اور دیگر کے خلاف تحقیقات کو بند کرنے کی اجازت دی ہے جس میں خان کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی راہیں جدا
ایف آئی اے کے سینئر افسر نے کہا کہ دستیاب ریکارڈ میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے راحت علی خان کو کسی بھی غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث کیا گیا ہو۔