Thursday, November 21, 2024

ہونڈا نے موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں کمی کردی

- Advertisement -

 ہونڈا موٹر سائیکل کمپنی کا اپنے ٹاپ ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔

پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری اور امریکی کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث ہونڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں  

مارکیٹ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 70 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 22 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

125 کی قیمت میں 33,500 روپے کی کمی ہوئی۔ ہونڈا 125 کے خصوصی ایڈیشن میں 38,500 کی کمی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

ہونڈا کمپنی نے ابھی تک موٹر سائیکل کی قیمت میں کمی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دوسری طرف، ملک بھر میں گزشتہ سال کے ان تین مہینوں کے مقابلے میں رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے تین مہینوں کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں کی فروخت میں 9.85 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق، گزشتہ سال جولائی سے ستمبر تک فروخت ہونے والے 298,405 یونٹس کے مقابلے میں، 268,990 موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلر فروخت ہوئے۔ ہونڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت 250,132 یونٹس سے 7.19 فیصد کم ہو کر 232,139 یونٹ رہ گئی۔

سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت 10,007 یونٹس سے 62.27 فیصد کم ہو کر 3,775 یونٹس رہ گئی۔اسی طرح یاماہا موٹر سائیکل کی فروخت بھی 3,726 یونٹس سے کم ہوکر 2,555 یونٹس رہ گئی، اس طرح اس میں 31.42 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

جبکہ روڈ پرنس موٹر بائیکس کی فروخت 9,273 یونٹس سے 55.59 فیصد کم 4118 یونٹس فروخت ہوئےہیں۔ یونائیٹڈ موٹرسائیکلوں کی فروخت 20,369 یونٹس سے 21,803 یونٹس تک 7.04 فیصد اضافے کے ساتھ دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، چنگچی تھری وہیلر کی فروخت میں 1,365 یونٹس سے 1,335 یونٹس تک 2.19 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں