وفاقی حکومت نے عیدالفطر 2024 کے لیے چار دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالفطر 2024 کے لیے چار دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جو 10 اپریل (بدھ) سے شروع ہوں گی۔
کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیاں 10 اپریل سے شروع ہوں گی تاہم ان کا دورانیہ اس بات پر ہوگا کہ دفاتر ہفتے میں پانچ یا چھ دن کام کرتے ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے چھٹیاں 12 اپریل تک رہیں گی جب کہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دیتے ہوئے اس موقع پر چار دن کی چھٹیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالفطر کیسے مناتے ہیں
عید الفطر شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان 29 رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
اس سال عید الفطر 10 اپریل یا 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
عید اسلامی کیلنڈر میں ایک اہم تہوار ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان ایک ماہ طویل روزہ رکھتے ہیں جو عید کی خوشیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔