عید جس کا مطلب ہے خوشی کا ایک تہوار ہے پاکستان میں سال میں دو عیدیں منائی جاتی ہیں ایک عیدالفطر اور دوسری عیدالضحیٰ
پہلی عید، رمضان کے فوراً بعد آتی ہے جسے عیدالفطر کہتے ہیں۔ یہ ماہ صیام کے مہینے کے لیے ایک جشن ہے۔ یہ تہوار الله کی طرف سے مسلمانوں کے لئے انعام ہوتا ہے کیونکہ اس ماہ میں مسلمان اپنا زیادہ وقت عبادت میں صرف کارتھے ہیں۔ عیدالفطر اپنے آپ سے وفادار رہنے اورغریبوں کے ساتھ مہربان رہنے کا نشان ہے۔
جبکہ دوسری عید، عیدالضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ اس میں تمام مسلمان گائے، بھیڑ، بکرا، اور اونٹ کی قربانی کرتے ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
پاکستان میں عید الفطر کو چھوٹی یا میٹھی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ 3 دن تک منائی جاتی ہے اور اس موقع پر 4 دن کی عام تعطیل ہوتی ہے۔
عید کا اہتمام
عید کی صبح تمام مسلمان صبح سویرے اٹھتے ہیں نہا دھو کر نئے کپڑے پہنتے ہیں اورمرد حضرات عید کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد جاتے ہیں نماز کے بعد سب آپس میں گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اس کے بعد دن کا آغاز کرنے کے لیے میٹھا پکوان سویاں یا شیرخورمہ کھاتے ہیں۔
عیدالفطرکی تیاریاں
عید کا چند سب کے لئے خوشی کا پیغام لاتا ہے۔ عید کی تیاریاں عموماً رمضان المبارک کے آغاز میں شروع ہوتی ہیں اور سارا مہینہ جاری رہتی ہیں۔ تقریباً ہر ایک شخص نیا لباس زیب تن کرتا ہے۔ تمام بازار سجے ہوتے ہیں۔ جوتے اور کپڑے رعایتی قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں۔ لڑکیاں سجنے سنورنے کا سامان خریدتی ہیں۔ یہ سب تیاریاں رمضان کے اوائل میں شروع ہو جاتی ہیں لیکن چاند رات اس کے لیے خاص مقرر ہے۔
عیدالفطر میں غریب مسکین کو فطره دینا
اس تہوار کوغریب اور امیرسب پر جوش طریقے سے مناتے ہیں امیر غریب کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں۔ اس مہینے میں مسلمان زکوٰۃ اورفطرہ بھی ادا کرتےہیں۔
بچوں کے لئے خاص خوشی کا موقع
بچوں کے لئے عید ایک خاص خوشی لے کر آتی ہے اس میں بچے بڑوں سے تحائف اور عیدی وصول کرتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ تفریح کرتے ہیں کھیلتے ہیں مزے مزے کی خوش ذائقہ چیزیں کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
نیک تمنائیں
کچھ لوگ اپنے پیاروں اور دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لیے پہلے سے ہی اپنے آبائی قصبوں یا شہروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ پاکستان میں، عیدالفطر میں دور دراز کے دوستوں اور کنبہ کے افراد سے ملنے کا خاص موقع ہوتا ہے۔ اپنے روٹھوں کو منانے کا بہترین موقع عید ہی ہے۔
عیدالفطر مسلمانوں کا ایک خاص تہوار ہے جسے تمام مسلمان پرجوش طریقے سے مناتے ہیں ہماری دعا ہے کے یہ عید ہر ایک کے لئے دائمی اور حقیقی خوشی کا پیغام لی کر آئے۔