پیرس میں اولمپکس ایونٹ کا انتہائی حساس سیکیورٹی پلان چوری ہوگیا۔
پیرس: فرانس کے شہر پیرس میں رواں سال ہونے والے اولمپکس ایونٹ کا انتہائی حساس سیکیورٹی پلان چوری ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں میڈیا کے مطابق پیرس میں ہونے والے سمر اولمپکس کے دوران میونسپل پولیس کے 2000 سے زائد ارکان ڈیوٹی پر ہوں گے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
چھبیس جولائی سے شروع ہونے والےکھیل کے ایونٹ میں، تقریباً 35,000 سیکیورٹی اہلکار ہر روز ڈیوٹی پر ہوں گے۔
رپورٹس میں بتایا جاتا ہے کہ، فرانس کے شہر پیرس کے گارے ڈو نورڈ اسٹیشن پر سے ٹرین میں سے ایک کمپیوٹر اور دو اہم میموری یونٹوں پر مشتمل ایک بیگ چوری کر لیا گیا، جس سے پولیس کی خدمات خطرے میں پڑ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی
پولیس نے ایک بیان میں تسلیم کیا کہ چوری شدہ بیگ پیرس سٹی کونسل کے انجینئر کا تھا اور اس کا حساس ڈیٹا چوری کیا گیا تھا۔ سامان انجینئر کی سیٹ کے اوپر والے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ تاہم، اسے ٹرین کی تاخیر کی وجہ سے، سامان کو پیچھے چھوڑ کر ٹرینوں کو تبدیل کرنا پڑا۔
انجینئر نے بتایا کہ حساس مواد کے علاوہ میونسپل پولیس کا اولمپک گیمز کا سیکورٹی پلان اس کے کمپیوٹر اور دو میموری یونٹس میں محفوظ تھا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔