Saturday, July 27, 2024

کراچی: پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی

- Advertisement -

کراچی پولیس کا کہنا ہے پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران کوئی سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 9، کے میچز کے دوران کوئی سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پی ایس ایل کا نواں سیزن دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ آج پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز کے دوران کوئی سڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میچ دیکھنے آنے والے شائقین چائنہ گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ میچز کے دوران سہراب گوٹھ سے نیپاہ اور لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی طرف ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کا ترانہ کھل کے کھیل ریلیز ہو گیا

ٹریفک پلان کے مطابق پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ اور کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم شاپنگ مال سے نیو ٹاؤن تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔

پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر کی طرف بھاری ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں