Sunday, September 8, 2024

شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا

- Advertisement -

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

ڈنکی اسٹار شاہ رخ خان نے، پٹھان اور جوان، میں اپنے کرداروں سے اپنے ناظرین کو دنگ کر دیا، جب کہ ان کی بیٹی سہانا خان نے دی آرچیز، سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، لیکن سہانا خان کی اداکاری کو سراہا نا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جب دی آرچیز، ریلیز ہوئی تو مداح کنگ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کا انتظار کررہے تھے۔ یہ افواہ تھی کہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم میں سہانا خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

سوجوئے گھوش کی فلم میں سوہانا کا مقصد ایک یتیم لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا اور شاہ رخ خان اسے بچا لیتے۔ تاہم، بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکار نے اس کے بعد سے اپنی بیٹی کے ساتھ اس پروجیکٹ پر کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس لیے فلم اب ڈیلے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے صرف 2 فلموں سے ہزار کروڑ کما لیے

رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم نا کرنے کا انتخاب کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ سہانا خان کی مزید آنے والی فلموں میں کام کریں، جنہیں ان کی پہلی فلم دی آرچیز، کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو 2023 میں پٹھان، جوان، اور ڈنکی کے ساتھ ایک کے بعد ایک بڑی ہٹ فلمیں دیں۔

دس جنوری کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں، شاہ رخ خان کو ان بے حد مقبول فلموں کی کامیابی کے اعتراف میں، انڈین آف دی ایئر ایوارڈ، ملا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں