Friday, September 20, 2024

تین منٹ گھریلو کام کرنے سے کینسر سے بچیں ، طبی تحقیق

- Advertisement -

کینبرا: کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے کے خواہش مند افراد کو چاہیے کہ وہ روزآنہ صرف تین منٹ نکالیں تو اس موذی بیماری سے دیگر کی نسبت کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

کینسر کے حوالے سے اس بات کا انکشاف آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا ہے جو جاما آنکالوجی میں شائع ہوئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

طبی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسے افراد جو یومیہ کاموں کے دوران تین سے پانچ منٹ سخت قسم کی جسمانی سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں تو ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات دیگر افراد کی نسبت کم از کم 32 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

طبی جریدے کے مطابق سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے 22 ہزار ایسے افراد کی صحت کا ماہرین نے معائنہ کیا جو ورزش کے عادی نہیں تھے اور اس جائزے کا سلسلہ سات برس طویل تھا۔

جسمانی ورزش کی عادت

تحقیقی رپورٹ کے مطابق جائزے کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ جو لوگ تین سے پانچ منٹ تک سخت جسمانی ورزش کرتے ہیں ان میں کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے امکانات دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ شدید ورزش، جیسے اسٹور سے بھاری سامان گھر لے جانا، تیز چلنا، اور بچوں کے ساتھ مختلف کھیل کھیلنا، کینسر جیسی بیماریوں کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ جو بالغ افراد معمول کے مطابق ورزش نہیں کرتے ہیں ان میں چھاتی، آنتوں اور دیگر اقسام کے کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، لیکن روزانہ اعتدال پسند جسمانی سرگرمیاں ان کو روکنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر لوگ روزمرہ کی زندگی میں چند منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں کے لیے وقت نکال لیں جیسا کہ زیادہ افراد نہیں کرتے تو اس جان لیوا بیماری سے خود کو بڑی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایک دن میں چند منٹ کی عام سرگرمیوں کے انسانی جسم پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سخت جسمانی سرگرمیوں کا وقت جتنا زیادہ ہو گا، کینسر سے بچنے میں اتنی زیادہ مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ جولائی 2023 میں بھی جرنل (جامہ نیٹورک اوپن ) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق طبی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کارڈیو ورزشیں کرنے کے عادی مردوں میں کینسر کی عام اقسام کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں