Sunday, September 8, 2024

اگر کھانے میں نمک کی مقدار زیادہ ہو تو کیا کرنا چاہیئے؟

- Advertisement -

اگر کھانے میں نمک زیادہ ہو جائے تو بہترین تیار شدہ کھانا بھی ناممکن ہے۔

آپ کچھ اس طریقے کار کو اپنا کرکھانوں میں نمک کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں۔ کھانا پکانا ایک فن سمجھا جاتا ہے، اور کھانے میں نمک اور مرچ کو مناسب مقدار میں شامل کرنے سے اس کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک چھوٹی سی غلطی کے نتیجے میں نمک کی ضرورت سے زیادہ مقدار ہوجائے تو کھانوں کا مجموعی ذائقہ خراب ہوجاتا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

خواتین کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اور ان سے اب گھر کا کھانا خراب نہیں ہوگا۔ اگر آپ کے کھانے میں بہت زیادہ نمک ہے تو، یہاں کچھ آسان تجاویز ہیں جن پر عمل کرکے آپ نمک کو کم کرسکتے ہیں۔

نمک کو کم کرنے کے لیے آٹا استعمال کریں

اگر آپ نادانستہ طور پر کھانے کو اوورسالٹ کر لیتے ہیں، تو آپ آٹا گوندھ کر، اسے چھوٹی چھوٹی گیندوں میں رول کر لیں، اور انہیں کھانے میں ڈال کر نمک کی مقدار کو کم کر سکتے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد انہیں نکال دیں۔

ابلا ہوا آلو

نمک کی مقدار کو تیزی سے کم کرنے کے لیے سالن میں ابلے ہوئے اور میشڈ آلو شامل کریں۔ نمک بھی کم ہو گا اور سالن گاڑھا بھی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کھانا پکانے کے لیے لکڑی کے برتنوں کا استعمال کیوں ضروری ہے؟

بغیر پکا ہوا آلو

دھو کر چھیلنے کے بعد کچے آلو کو دو ٹکڑے کر لیں، سالن یا دال میں ڈال کر مکس کر لیں اور دو منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ سارا اضافی نمک اس آلو سے جذب ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں سالن کا ذائقہ متوازن ہوگا۔

دہی اور دودھ

اس تکنیک کو استعمال کرنے سے ڈش کا ذائقہ اور بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ اگر نمک بہت زیادہ ہو تو اسے سبزیوں، دال یا سالن میں دہی، دودھ یا بالائی ڈال کر بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں