بلومبرگ کے ماہرین کے مطابق پاکستان کی مہنگائی آنے والے سال میں کم نہیں ہوگی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہو گا، جس سے اسٹیٹ بینک کو شرح سود میں اضافہ کرنا پڑے گا۔
امریکی میگزین بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں افراط زر کی شرح کم ہونے کا اندازہ غلط تھا، جس نے شرح سود میں مزید اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ مہنگائی میں مزید اضافہ رہے گا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ضروری ہوگا جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تقریباً 40 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہیں۔
بلومبرگ کا دعویٰ ہے کہ درآمدی پابندیاں ہٹانے سے خوراک کی دستیابی بڑھے گی۔