آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں مدمقابل ہوں گی دونوں ٹیمیں میچ کهیلنے کے لئے پر جوش ہیں۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں چنئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان نے اب تک چار میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ پاکستان نے چین کے خلاف میچ جیتا جب کہ جاپان اور جنوبی کوریا کا مقابلہ برابر رہا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ہندوستان نے جاپان کے خلاف ایک میچ برابر کیا ہے جبکہ چین، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے خلاف اپنے چار میں سے تین میں جیت درج کی ہے۔
پاکستانی کپتان عمر بھٹہ کے مطابق، بھارت کے ساتھ مقابلے کے دوران کوئی دباؤ نہیں ہوگا، اور ہم بلکل اطمینان کے ساتھ کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پرجوش ہیں اور بھارت کے خلاف میچ چیلنجنگ ہوگا۔
ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ کے مطابق ہمیں اسٹریٹجک ہونا چاہیے اور گیم پلان پر نظر رکھنی چاہیے۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئےاور ڈسچارج کر دیا گیا۔
ہیڈ کوچ محمد ثقلین کے مطابق عبداللہ کی حالت بہتر ہے اور وہ میچ کھیلیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔