Friday, September 20, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی دس کیسز میں قصوروار قرار

- Advertisement -

نومئی کے سانحہ کے بعد، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 کیسز کی تحقیق کی ہے، جن میں سے 10 میں پی ٹی آئی کے چیئرمین شامل ہیں، جنہیں ان کیسزمیں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

جے آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 400 سے زائد شواہد دریافت ہوئے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

گرفتار ملزمان کے بیانات اور شناخت کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ جن ہاؤز حملے میں گہرے طور پر ملوث 80 ملزمان کی گواہی نے سازش کے عنصر کو بے نقاب کر دیا۔

نومئی کے واقعات کی انکوائری کے دوران براہ راست سازش کے شواہد بھی برآمد ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے دعوے حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

دیگر 9 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔ 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت کو بھجوا دیا جائے گا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں