Friday, September 20, 2024

صحافی طلعت حسین کی فیملی کو لوٹ لیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد میں ہوٹل سے واپسی پرممتاز صحافی سید طلعت حسین کی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔ ان کی فیملی سے نقدی اور سامان لوٹا گیا۔

صحافی طلعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھیجی گئی ٹویٹ میں اس افسوسناک واقعے کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مونال ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے میرے خاندان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

طلعت حسین کے مطابق یہ واقعہ رات 9 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ جب موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے انکے خاندان کا قیمتی سامان چوری چھین لیا۔ یہ سب ہمارے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

واضح رہے کہ دامن کوہ اور مونال ریسٹورنٹ سے واپس جانے والی سڑک پر لوٹ مار کی واردات پہلے بھی ہو چکی ہیں۔ مختلف شہریوں کی طرف سے شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں