لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز لندن جانے کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔
انگلش میں پڑھنے کےلئے یہاں کلک کریں
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ مریم نواز اپنے والد کو پاکستان میں ان کے استقبال کے لیے پارٹی کے منصوبوں کے حوالے سے جامع بریفنگ دیں گی۔ مزید برآں، وہ سیاسی اور آئینی امور سے متعلق مشاورت میں حصہ لیں گی۔
مزید برآں بدھ کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔ یہ بات واضح ہے کہ ان کے دور میں امریکی ڈالر 97.98 روپے پر مستحکم رہا.
ان کا کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو مختلف مقدمات میں پھنسایا گیا، جب سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا، ملک نے ترقی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف نے 2013 میں اقتدار سنبھالا تو اس وقت 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن انہوں نے اپنے 4 سالہ دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کرا دی۔