Sunday, November 24, 2024

پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ای او بی آئی

- Advertisement -

ای او بی آئی کے تحت ریٹائرڈ افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے،ان کے لئے پنشن کی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کے خصوصی مشیر جواد سہراب ملک نے دعویٰ کیا کہ ای او بی آئی کے تحت ریٹائر ہونے والوں کی پنشن کی رقم میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر اپنے تازہ ترین پیغام میں بتایا کہ پنشن کی ادائیگی 8,500 روپے سے بڑھا کر10,000 کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنشن کی بیان کردہ قیمت میں اضافہ جولائی 2023 میں نافذ العمل ہوگا۔ ستمبر 2023 سے پنشنرز کو بڑھی ہوئی رقم ملنا شروع ہو جائے گی۔

جواد سہراب ملک کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے جولائی اور اگست کے واجبات کو پنشن میں شامل کرنے کی تجویز سے ان شاء اللہ لاکھوں ریٹائرڈ افراد کو فائدہ ہوگا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں