Friday, September 20, 2024

منشیات استعمال کرنے کی روک تھام، پشاور میں سخت پابندی عائد

- Advertisement -

پشاور پولیس نے منشیات کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا اور دیگر علاقوں پر سخت پابندی عائد کر دی، پولیس نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

منشیات کی روک تھام کے لیے پشاور کے علاقے داؤدزئی میں رات 10 بجے کے بعد نقل و حرکت پر پابندی ہو گی ، اس حوالے سے داؤدزئی ، ڈاگئی، ملاخان اور شاہ عالم میں پولیس نے ہدایت جاری کر دی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

پولیس کا کہنا ہے کہ قبرستان، دریا کنارے یا کھیتوں میں رات کے وقت بغیر کسی ٹھوس وجہ کے گھومنے والے افراد کیخلاف کارروائی ہو گی ، جبکہ منشیات کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کیلئے تھانے آنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے استعمال میں اضافے کے باعث ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں