Monday, December 2, 2024

پاکستان میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے چند اہم تدابیر

- Advertisement -

پاکستان میں شدید ہیٹ ویو سے بچنے کے لئے چند اہم تدابیر اختیار کریں۔ 

پاکستان میں محکمہ صحت کی جانب سے ہیٹ ویو کی وارننگ کے بعد طبی ماہرین نے شدید گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب سے 27 مئی تک ملک کے بیشتر حصوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

سندھ اور پنجاب میں دن کے وقت کا اونچا درجہ حرارت اب اور 23 مئی کے درمیان اوسط سے 4–6 ڈگری سیلسیس زیادہ اور 23 سے 27 مئی کے درمیان اوسط سے 6–8 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ٹھنڈے مشروبات کا استعمال

ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ اپنے جسم کو گرمی کی لہر سے بچانے اور ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی میں لیموں، نمک، ہلکی چینی اور پودینے کے پتے ڈال کر زیادہ پانی پینے کے ساتھ ساتھ دیگر مشروبات کا استعمال کریں۔

اس کے برعکس، برٹن یونیورسٹی کی ماہر ماحولیات جولی گڈرک مشورہ دیتی ہیں کہ اگر آپ کے پاس ایئر کنڈیشن نہیں ہے تو سونے سے پہلے اپنے گھر کے درجہ حرارت کو بہتر بنائیں۔ جسکی مثالی آرام دہ حد درجہ حرارت 18 سے 21 ڈگری سیلسیس ہے۔

فرش گیلا رکھیں

ماہرین رات کے وقت پنکھے استعمال کرنے، فرش کو پانی سے گیلا کرنے، کھڑکیاں کھولنے اور دن کے وقت کھڑکیوں پر پردے ڈالنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ سونے کے کمرے کو زیادہ گرمی سے بچایا جا سکے۔

اسی طرح بستر کے لیے ہلکے رنگ کی چادر کا استعمال کریں، دن کے وقت سونے سے گریز کریں اور اپنے جسم کو جہاں تک ممکن ہو ٹھنڈا رکھیں۔

ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے ملبوسات پہنیں تاکہ پسینہ نہ آئے اور جسم کو ہوا لگتی رہے۔

شدید گرمی سے بچنے کے لیے آپ کولنگ پیڈ کو جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیےاستعمال کر سکتے ہیں، غسل کے لئے ٹھنڈا پانی استعمال کریں۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکویرٹی ایجنسی کے مطابق شدید گرمی زیادہ اموات کا سبب بنتی ہے، گرمی کی ہلاکت خیزی سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: متوازن غذا دماغی صحت کے لیے بےحد موثر، محققین

گرم مشروبات چائے، کافی وغیرہ کا استعمال کم سے کم کریں، کیفین والے مشروبات سے دور رہیں، اور ٹھنڈے مشروبات جیسے لسی، پانی اور دیسی مشروبات استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

اپنی خوراک کو گھر کے پکے کھانوں تک محدود رکھیں، باہر کھانے سے گریز کریں اور گھر میں زیادہ پھل اور سبزیاں کھائیں۔

برطانیہ میں ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے ہدایت دی ہےکہ لوگ گرم موسم میں چھتری یا سفید تولیہ استعمال کریں اور باہر نکلتے وقت سائے میں رہیں۔

بچوں کو پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے انہیں دھوپ سے بچائیں۔

جب گرمی کی لہر ہو تو جسمانی طور پر غیرضروری سرگرمیوں سے بچنے کی بھی کوشش کریں۔

دھوپ سے بچیں اور صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان باہر کام نہ کریں۔

ورزش کے اوقات طے کریں

دن کے گرم ترین حصوں میں ورزش کرنے سے گریز کریں؛ اس کے بجائے، صبح سویرے یا دوپہر کے آخر میں ورزش کریں جب باہر نسبتاً ٹھنڈا ہو، اور بہت ذیادہ پانی پیں۔

دھوپ سے بچاؤ کے لیےوقت چشمہ پہنیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی کے سیاحتی مقام جزیرہ السنیہ سےموتیوں کا شہردریافت

زیادہ تر لوگ شدید گرمی سے بچنے کے لیے دھوپ سے نکلنے کے بعد فوراََ فریج کا ٹھنڈا پانی پیتے ہیں، جس سے نزلہ، گلے کی سوزش یا کھانسی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس لیے مٹی کا برتن استعمال کرنا بہتر ہے کیونکہ اس کے معدنیات صحت بخش ہیں اور اس کا پانی کافی ٹھنڈا ہوتا ہے۔

طبی ماہرین گرمی میں اپنے پالتو جانوروں کی اضافی دیکھ بھال کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ آرام فراہم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں