Monday, October 7, 2024

متوازن غذا دماغی صحت کے لیے بےحد موثر، محققین

- Advertisement -

محققین کے مطابق متوازن غذا کھانے سے علمی اور دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔

جریدے فارن افیئرز میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق متوازن غذا کے کچھ نمونے دماغی صحت کے متعدد عناصر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جس میں دماغ کی ساخت، میٹابولک بائیو مارکر، دماغی صحت، اور علمی کارکردگی کےایم آر آئی جائزے شامل ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یہ مطالعہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ دماغی صحت اور دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے متوازن غذاکے فیصلے کرنا کتنا ضروری ہے۔

وسیع تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پھلوں، سبزیوں، سارا اناج، پروٹین اور صحت مند چکنائی والی خوراک علمی بڑھاپے کو روکتی ہے اور اس میں تاخیر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسی 8 غیر صحت بخش غذائیں جو دماغی صحت کو متاثر کرتی ہیں

دوسری طرف، پراسیسڈ فوڈز، مٹھائیاں، اور سیر شدہ چکنائی والی خوراک دماغ کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس کا علمی اور دماغی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

اس لیے خوراک کا صحیح انتخاب کرنے کے لیے کھانوں کے معیار اور توازن پرہمیشہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں