Saturday, July 27, 2024

دبئی کے سیاحتی مقام جزیرہ السنیہ سےموتیوں کا شہردریافت

- Advertisement -

دبئی کے جزیرہ السنیہ میں کھدائی کے دوران قدیم موتیوںکا شہر دریافت ہوا ہے۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شمال مشرق میں 42 میل دورسیاحوں کے لیے ایک مشہور مقام جزیرہ السنیہ میں حالیہ کھدائیوں سے قدیم بستیاں دریافت ہوئیں ہیں۔

عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ تاریخی قصبے علاقے کی ابتدائی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ایمریٹس ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کے مطابق، ان مکانات کی شناخت گزشتہ سال مارچ میں کھدائی کے ذریعے کی گئی تھی، اوربعد میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ وہاں ایک قدیم موتیوں کا شہر موجود ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ جگہ ممکنہ طور پر چوتھی صدی کی ہو سکتی ہے یعنی کم از کم بھی 1600سال پرانی ہے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق یہ مقام کم از کم سولہ سو سال پرانا ہے اور غالباً چوتھی صدی کا ہے۔

دبئی کے سیاحتی مقام جزیرہ السنیہ سےموتیوں کا شہردریافت

ان کے مطابق، اس جگہ سے بہت سے بڑے جار بھی ملے ہیں جو میسوپوٹیمیا سے لائے گئے تھے، جن میں سے دو پر آرامیک زبان کی تحریریں تھیں، اور اسکا تعلق پہلی سے چوتھی صدی سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ تحقیقات کے نتائج شہر کے تاریخی اکاؤنٹس کے مطابق ہیں، اس لیے یہ کھنڈرات طویل عرصے سے کھوئے ہوئے تمام شہر کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

اس قدیم شہر کو پرلنگ سٹی کا نام کیوں دیا گیا؟

دراصل، انگریزی میں لفظ پرلنگ کا مطلب سمندر کے پانی میں موجود جانداروں اور موتیوں کو تلاش کرنا ہے جو ہزاروں سالوں سے اس خطے کی ثقافت کا حصّہ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں