Friday, November 15, 2024

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عہدے سے دستبردار

- Advertisement -

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق مارک کولزنےاپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک بیان کے مطابق ہیڈ کوچ مارک کولز جنوبی افریقہ کے خلاف یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز میں پاکستان کی جانب سےشامل نہیں ہوں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس سے قبل 2017 سے 2019 تک قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے مارک کولز کو رواں سال اپریل میں خواتین کے اسکواڈ کا ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق نئے کوچ کا اعلان جلد کر دیاجائے گا۔

اگرچہ پاکستانی عملے کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تھا، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان کو اب ان کی ضرورت ہے۔

کولز کے جانے پر افسوس کا اظہار کرنے والے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق کولز کی قیادت میں خواتین کی ٹیم کی کارکردگی میں کافی بہتری آئی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں