Tuesday, September 24, 2024

سری لنکا، ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان

- Advertisement -

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 16 سے 28 جولائی 2023 تک کھیلی جانے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا ہے۔

رمیز راجہ، رسل آرنلڈ، عامر سہیل، روشن ابے سنگھے، اور ٹینو ماویو کمنٹیٹرز ٹیم میں شامل ہیں۔

رمیز ر اجہ تھوڑی غیر حاضری کے بعد کمنٹری پر واپس آئیں گے۔ سابق کرکٹر نے ستمبر 2021 میں چیئرمین پی سی بی نامزد ہونے کے بعد کمنٹری کے فرائض سے وقفہ لے لیا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

انہیں اور پی سی بی کے دیگر اراکین کو صرف ایک سال بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا، تاہم، جب ان کی مدت ملازمت ختم ہوئی  اس کے نتیجے میں نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 افراد پر مشتمل ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

اپنی برطرفی کے بعد،رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل پر سرگرم رہے، لیکن پی ایس ایل سیزن 8 یا نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے دوران تبصرہ نہیں کیا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ایک حصے کے طور پر، دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے اور زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہوں گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں اور 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں