Friday, September 20, 2024

حیدرآباد دکن، جیتے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

- Advertisement -

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام کھیلےگئے پاکستان اور سری لنکا کے ون ڈےورلڈ کپ میچ کے دوران اسٹیڈیم جیتے گا پاکستان، کے نعروں سے گونج اٹھا۔

کھیل کی دوسری اننگز کے دوران جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان، کے نعرے لگائے گئے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ شائیقین نے بھی قومی ٹیم کا بھرپور ساتھ دیا۔

https://twitter.com/ZaynRaza2/status/1711818629292196125?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1711818629292196125%7Ctwgr%5Eaf4374706be0a118f55e69d63c5243b3cae2af7f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.humnews.pk%2Flatest%2F459076%2F

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل کا مقابلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ کے طور پر کھیلاگیا، جس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے۔ قومی ٹیم نے ون ڈے کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف 48.2 اوورز میں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کے دوران حیدرآباد کا راجیو گاندھی اسٹیڈیم مبینہ طور پر 70 فیصد بھر گیا تھا۔ حیدرآباد دکن کے رہائشی قومی ٹیم کو پاکستانی سپورٹرز کی عدم موجودگی کا احساس دلاتے رہےاور حب الوطنی کے نعرے لگاتے رہے۔

یہ نعرے مبینہ طور پر تقریباً ایک منٹ تک حیدرآباد اسٹیڈیم کی فضا میں گونجتے رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق یہی نہیں بلکہ جب پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سنچری اسکور کی تو بھی رضوان رضوان کے نعرے لگائے گئے۔ جو کہ اسٹیڈیم میں سنا جا سکتا ہے۔

تاہم کچھ ہندوستانی صارفین حیدرآباد کے لوگوں کے اس ردعمل پر تنقید کررہے ہیں۔ اس بارے میں ایک صارف نے کہا کہ ایسے لوگوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں