Tuesday, September 24, 2024

کاروں کی درآمدات میں چوون فیصد کمی واقع

- Advertisement -

رواں مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں کاروں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی بہترین  کمی واقع ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے منظر عام پر آنے والی معلومات کے مطابق جولائی سے مئی 2023 کے دوران 712 ملین ڈالر مالیت کی کاروں کی درآمد پر غیر ملکی کرنسی خرچ کی گئی جو کہ اس سے قبل کی اسی مدت کے مقابلے میں 54 فیصد کم ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کاروں کی درآمدات کا حجم مئی 2023 میں 31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ پچھلے سال مئی کے مقابلے میں اسی فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کاروں کی درآمد پر 1.558 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال مئی میں گاڑیوں کی درآمد پر 156 ملین ڈالر کی غیر ملکی کرنسی خرچ کی گئی تھی۔ اپریل کے مقابلے میں، مئی میں کاروں کی درآمدات میں ماہانہ 30 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں