محمد رضوان کو پی سی بی نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقررکر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔
انگلش میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔
محمد رضوان اسوقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل… pic.twitter.com/jCBkHKGDrK
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 8, 2024
پاک نیوزی لینڈ مکمل شیڈول
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ- 12 جنوری 2024 کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ- 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ- 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ- 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ
پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ -21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر
نیوزی لینڈ اسکواڈ
نیوزی لینڈ اسکواڈ میں کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز شامل ہیں۔
پاکستان اسکواڈ
پاکستان اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سعید ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔