Sunday, November 24, 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپے کی کمی کا امکان

- Advertisement -

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور پاکستانی روپے کی مضبوطی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپے کی کمی کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی ہوگی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یاد رہے کہ گزشتہ 20 دنوں میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

موجودہ نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا کا کام 14 اکتوبر کو تیار ہو جائے گا، وزارت خزانہ قیمتوں سے متعلق حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

جس کے بعد وزیراعظم انوارالحق کاکڑ قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کریں گے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں