Sunday, November 24, 2024

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

- Advertisement -

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہفتے کے روز پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ” پیٹرول کی قیمت 9 روپے کمی کے بعد 262 روپے سے کم ہو کر 253 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے, اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کی جا رہی ہے۔ اب یہ موجودہ 260 روپے سے کم ہوکر 253.50 روپے میں فروخت کیا جائے گا”۔

تاہم وزیر خزانہ نے مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسحاق ڈار نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ دوسری کی قیمت میں کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے نے ان مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تلافی کی ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر بڑھایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ ہم عوام کو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں پہنچائیں اس لیے ہم پی ڈی ایل میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے’۔

اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں