اداکار سلمان خان اس وقت راجستھان کے شہر کوٹا سے دھوکہ دہی کے اشتہار کے بارے میں قانونی وارننگ کا سامناکر رہے ہیں۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ راج شری مصالحے کے اشتہار میں سلمان خان نےکہا تھا کہ مصالحے کے ہر ذرے میں زعفران شامل ہے۔ سلمان خان اپنے اس دعوے کے نتیجے میں تنازعات میں گھر گئے ہیں اور انہیں سخت قانونی وارننگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
بی جے پی کے سینئر سیاستدان اور راجستھان ہائی کورٹ کے اٹارنی اندرموہن سنگھ ہنی نے دعویٰ پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے کیونکہ اس پان مسالہ کی قیمت صرف پانچ روپے ہے، جب کہ ایک کلو زعفران کی قیمت تقریباً چارلاکھ روپے ہے۔
صارف عدالت نے سلمان خان اور راج شری کمپنی سے وکیل کے اس دعوے کا جواب طلب کیا ہے کہ اس کمرشل سے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈینگی بخار کی ابتدائی علامات اورفوری علاج
واضح رہے کہ سلمان خان اس سے قبل بھی متعدد اشتہارات میں شامل ہونے پر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ لیکن اس بار صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اس معاملےنے سوشل میڈیا پر مداحوں میں ایک متنازعہ بحث چھیڑ دی ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار کو اشتہارات میں کیے گئے ریمارکس کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔


