مالیاتی بوجھ کو کم کرنے کے لیے پاکستان ریلوے کے نیٹ ورک کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے شمسی توانائی کے استمعال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے بیان کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر موہنجو دڑو ایکسپریس 20 جولائی سے دوبارہ شروع ہو گی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
پاکستان ریلویز کے سی ای او کے مطابق موہن جودڑو ایکسپریس میں 8 اکانومی کوچز شامل ہوں گی اور دادو اور حبیب کوٹ سے سفر کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر موہن دڑو ایکسپریس کامیاب ہوتی ہے تو بولان ایکسپریس کو بھی بحال کردیا جائے گا لیکن خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چلانا ابھی معاشی طور پر ممکن نہیں ہے۔