پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کیا جا سکتا ہے یہ خبرسننے کے بعد ذکا اشرف گزشتہ روز پی سی بی کے دفترسے غیرحاضررہے۔
بدھ کو جب چیئرمین ذکا اشرف سری لنکا سے وطن پہنچے تو ذرائع نے بتایا کہ وہ پی سی بی آفس نہیں گئے۔ ذکاء اشرف نے لنکن پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے سری لنکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کچھ قومی کرکٹ کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ذکا اشرف کی ان کے عہدے سے فوری برطرفی کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو فراہم کی تھی۔ ایگزیکٹو سمری میں مطالبہ کیا گیا کہ سیاسی تقرریاں ختم کی جائیں۔