Tuesday, September 24, 2024

دورہ سری لنکا میں کھلاڑی بچے سنبھالنے میں مصروف 

- Advertisement -

دورہ سری لنکا کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی بابر اعظم اور بلے باز امام الحق بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف رہے اور ان کے ساتھیوں نے ان کاخوب مذاق اڑایا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اکاؤنٹ نے قومی ٹیم کی کولمبو سے ہمبنٹوٹا آمد کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ فوٹیج میں تمام کھلاڑی بس سے باہر نکلتے اور ہوٹل کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پی سی بی کی یہ ویڈیو دلچسپ ہے کیونکہ کپتان بابر اعظم اور امام الحق کو نوزائیدہ بچوں کو گود میں اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر دوسرے کھلاڑیوں کو بابر اور امام کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بابر، امام، اور سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد، اس خاص موقع پر ایک دلچسپ بیان دیتے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو سرفراز احمد نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ مناسب وقت پر شادی کر لیتے تو اپنے ہی بچوں کو گود میں پکڑے ہوَئےہوتے۔

کھلاڑی مسکراتےہوۓ 

سابق کپتان سرفراز احمد کی یہ بات سن کر تمام کھلاڑی ہنس پڑے۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ اس وقت ہمبنٹوٹا میں موجود ہے جہاں پریکٹس کل سے شروع ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔

https://twitter.com/Mishalriiaz/status/1678423330939101185?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1678423330939101185%7Ctwgr%5Ef751133b39d35cc358c4ad470396533f1022512e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fhumnews.pk%2Flatest%2F448307%2F

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں