Sunday, November 24, 2024

ہوشاب میں فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید

- Advertisement -

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں عسکریت پسندوں سے لڑائی کے دوران دو فوجی جوانوں نے شہادت قبول کرلی۔

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق ہوشاب میں دہشت گردوں کے کمبیٹ پیٹرول پارٹی پر حملے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی بہادری شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوا۔

آرمی میڈیا ونگ کا کہنا ہے کہ ضلع سانگڑھ سندھ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ میجر ثاقب حسین نے پسماندگان میں والدین اور بیوی چھوڑی ہے جب کہ 26 سالہ نائیک باقر علی کا تعلق ضلع دادو سے ہے اور اس نے اپنے پیچھے تین سالہ بیٹی اور بیوی

انگلش میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

فوج کے میڈیا افیئرز ونگ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

مسلح افواج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد پانچ پولیس اہلکاروں کے قتل اور دیگر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں