بھارتی شہر لدھیانہ میں پراسرار گیس لیک ہونے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ کئی افراد اپنے گھروں میں بے ہوش پائے گئے۔
شمالی بھارتی شہر لدھیانہ میں گیس کے اخراج کے بعد کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
متعدد لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کی اطلاع کے بعد، علاقے کو بند کر دیا گیا اور رہائشیوں کو نکال لیا گیا۔ چار افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ابھی تک، یہ واضح نہیں ہے کہ گیس لیک کہاں سے ہوئی ہے. ایک اتھارٹی کے مطابق مین ہولزکی گیس کے اخراج کا سبب ہو سکتی ہے۔
نیوز ایجنسی نے لدھیانہ کی ڈپٹی کمشنر سوربھی ملک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ہم مین ہولوں سے نمونے لینے جا رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے مین ہولز میں میتھین کے ساتھ کسی کیمیکل کا ملاپ ہوا ہو۔
ایک مقامی رکن اسمبلی راجندر پال کور چھینہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ واقعہ دودھ کی دکان کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا، وہ لوگ جو صبح سویرے دودھ لینے آئے تھےاور بے ہوش ہو کر گر گئے۔
یہ مقام لدھیانہ کے گیاس پورہ محلے میں ہے، اور وہاں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ایک ٹیم روانہ کر دی گئی ہےاس کے قریب کچھ کارخانے بھی ہیں۔
صنعتی گیس کا اخراج بھارت میں غیر معمولی نہیں ہے۔
ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں، تین سال قبل ایک کیمیائی تنصیب سے گیس کے اخراج کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تاریخ کی سب سے بڑی صنعتی تباہی سنہ 1984 میں وسطی شہر بھوپال میں اس وقت پیش آئی جب کیڑے مار دوا کے پلانٹ میں کیمیکل کے اخراج کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے۔