Friday, May 17, 2024

صرف 3 گھنٹوں کے اندر 49 کہکشائیں دریافت کر لی گئیں

- Advertisement -

ریڈیو ٹیلی سکوپ کے ذریعے 3 گھنٹوں میں 49 کہکشائیں دریافت کر لیں۔

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کی میرکت ریڈیو ٹیلی سکوپ کا استعمال کرتے ہوئے، سائنسدانوں کی ایک کثیر القومی ٹیم نے تین گھنٹے سے کم عرصے میں 49 کہکشائیں دریافت کرلیں۔

غیر ملکی خبر رساں ذرائع کے مطابق یہ ناقابل یقین نتائج انٹر یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیٹا انٹینسیو آسٹرونومی نے کیے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انٹرنیشنل سینٹر فار ریڈیو آسٹرونومی ریسرچ کے ایک ماہر، ٹیم لیڈر مارسن گلووکی نے کہا، سب سے پہلے، سائنسدان ایک کہکشاں میں ستارہ بنانے والی گیس کی تلاش کر رہے تھےکہ اسی دوران انھوں نے ڈیٹا کی جانچ کرتے ہوئےدوسری کہکشاؤں کو دریافت کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 28 خطرناک ایپس کو ڈیلیٹ کرنے کے ٹپس

ان کے مطابق، مجموعی طور پر 49 کہکشائیں دریافت کی گئی ہیں، جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ستاروں اور کہکشاؤں کا پتہ لگانے کے لیے میرکت جیسا ٹول کتنا کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

مارسن گلووکی نے کہا کہ مجھے اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ کہکشائیں ملنے کی امید نہیں تھی، لیکن کہکشاؤں کو تلاش کرنے کے لیے مختلف تکنیکوں کا استعمال کیا گیا، اور پھر ہم ان تمام کہکشاؤں کا پتہ لگانے اور ان میں گیس کی مقدار ظاہر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں