Saturday, November 9, 2024

کینیڈا سے جعلی ویزا دستاویزات کی بنا پر 700 ہندوستانی طلبہ ملک بدر

- Advertisement -

ٹورنٹو – 700 سے زیادہ ہندوستانی طلباء کو کینیڈا سے ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ ان کے ملک میں اترنے اور وہاں آباد ہونے کے کئی سالوں بعد ان کے جعلی ‘ویزا دستاویزات’ کی تصدیق ہے۔

ہندوستان کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے طلباء جنہوں نے کینیڈا جانے کے لیے لاکھوں روپے کی رقم ادا کی، انہیں حال ہی میں کینیڈین بارڈر سیکیورٹی ایجنسی سی بی ایس اے کی جانب سے ملک بدری کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔

طلباء نے جالندھر میں واقع ایجوکیشن مائیگریشن سروسز کے ذریعے برجیش مشرا کی سربراہی میں اسٹڈی ویزا کے لیے درخواست دی تھی۔ ایجنسی نے ان میں سے ہر ایک سے تمام اخراجات کے لیے 1.6 ملین روپے سے زیادہ چارج کیا تھا جس میں انسٹی ٹیوٹ ‘ہمبر کالج’ میں داخلہ فیس بھی شامل تھی، ایئر ٹکٹس اور سیکیورٹی ڈپازٹس کو چھوڑ کر۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یہ طلبہ 2018 میں مطالعاتی بنیادوں پر کینیڈا جانے میں کامیاب ہوئے لیکن بلبلا اس وقت پھٹ گیا جب ان طلبہ نے کینیڈا میں پرمننٹ ریذیڈنسی پی آر کے لیے اپلائی کیا جس کے بعد ایڈمیشن آفر لیٹرز کی جانچ پڑتال کی گئی اور وہ جعلی پائے گئے۔ انہی داخلہ لیٹرز کی بنیاد پر طلبہ کو ویزے جاری کیے گئے تھے۔

کچھ کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر طالب علم اپنی تعلیم مکمل کر چکے تھے اور انہوں نے ورک پرمٹ بھی حاصل کر لیا تھا اور کام کا تجربہ بھی حاصل کر لیا تھا لیکن پی آر کے معاملے پر وہ مشکل میں پڑ گئے۔

اس معا ملے نے طلبا میں صدمے کی لہریں بھیج دی ہیں جو اب اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں جس میں کوئی پی آر نظر نہیں آرہا ہے۔

اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے جالندھر کے ایک کنسلٹنٹ نے کہا کہ اس طرح کے گھوٹالوں میں کالجوں کے جعلی آفر لیٹر، فیس کی ادائیگی کی جعلی رسیدیں جیسے متعدد عوامل شامل ہیں۔

“اس معاملے میں زیادہ تر طلباء کو ایسے کالجوں کے آفر لیٹر فراہم کیے گئے جہاں انہوں نے کینیڈا میں اترنے کے بعد آخرکار تعلیم حاصل نہیں کی۔ انہیں یا تو دوسرے کالجوں میں شفٹ کر دیا گیا یا اگلے سمسٹر کا انتظار کرنے کو کہا گیا، یعنی اس سمسٹر میں نہیں جو ویزا کے لیے درخواست دینے کے وقت دستاویزات میں دکھایا گیا تھا،‘‘ کپورتھلا کے ایک اور کنسلٹنٹ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں