Tuesday, December 3, 2024

موسلا دھار بارش اور آندھی سے 9 افراد ہلاک

- Advertisement -

حیدرآباد: صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور آندھی سے کم از کم چار بچے ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش اور آندھی کے دوران آدھے کلو گرام تک کے اولے گرنے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کوٹری میں تیز آندھی اور شدید ژالہ باری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب سانگھڑ میں گھر کی دیوار گرنے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ادھر جامشورو میں ڈیڑھ گھنٹے کی بارش نے تباہی مچادی۔ متعدد واقعات کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق جامشورو اور گردونواح میں دن بھر تیز اور ہلکی بارش ہوتی رہی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں