Monday, October 7, 2024

ازدواجی تنازع پر ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا

- Advertisement -

کراچی، زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ازدواجی تنازع پر ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، فائرنگ کرنے والے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 مزیدتفصیلات کے مطابق ماجد نامی ڈاکٹر کو بلدیہ ٹاؤن کی خانی کالونی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم چوہدری اسلم سابق پولیس افسر ہے جس نےماجد کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ پولیس افسرکی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید برآں، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایسی طرح ایک ہولناک واقعہ میں گوجرانوالہ میں مریض نے دیر سے کلینک پہنچنے والے ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر فیروز والا تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹر افضل خان کے دیر سے پہنچنے پر علی رضا نامی مریض نے غصے میں آ کرڈاکٹرکو گولی ماردی۔

مریض نے ڈاکٹر کو جلدی کلینک پہنچنے کے لئے کہا  اور جب وہ کلینک پہنچا تو ان میں جھگڑا ہوگیا۔ اور اسے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں