نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو کی ایک طبی تحقیق سے اہم انکشاف ہوا ہے کہ اگر ٦منٹ تیز رفتار ورزش کی جائے تو یہ ورزش دماغ میں ایک اہم مالیکیول کو بڑھا دیتی ہے، جو دماغ کے لیے بے حد فائدمند ہے۔
تحقیق کے مطابق ٦ منٹ کی اس ورزش سے دماغ میں ایک اہم پروٹین کی پیداوارحیران کن طور پر بڑھ جاتی ہے،یہ پروٹین دماغ کی ساخت اور طبعی افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہےاگر جسم میں ان کی مقدار کم یا خراب ہو جائے توالزائمر یعنی نیوروڈیجینریٹیو بیماری بڑھنے لگتی ہیں.دماغ سے ماخوذ نیوروٹروفک فیکٹر دماغ میں نیورون سیلز کی نشوونما اورپائداری دونوں کو فروغ دیتا ہےاس کے علاوہ یاداشت کی نشوونما میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اس تحقیق کے مطابق صرف چھ منٹ تیز رفتار ورزش سے دماغ کے کئی امراض سے بچا جا سکتا ہے
تحقیق کےنتائج
اس تحقیق کے لیے مختلف عمر کے افراد کا انتخاب کیا گیا جن کی عمریں ۱۸سے ۵۵ کے بیچ میں تھیں ان کو مختلف قسم کی سرگرمیوں سے گزارا گیا یہ دیکھنے کے لیے کے ان سرگرمیوں سے دماغی بی ڈی این ایف پر کیا اثر پڑتا ہے اور بہتر طریقہ کون سا رہے گا.
ان سرگرمیوں میں روزہ رکھنا ،سائیکل چلانا اور سائیکلنگ کرنا شامل تھا جس میں روزہ بیس گھنٹے رکھنا تھا سائیکل نوےمنٹ چلانا تھی جبکہ سائیکلنگ لگاتار چھ منٹ کرنی تھی.
جس کا بہترین نتیجہ کم وقت میں تیز رفتار سائیکلنگ کےزریعے سامنے آیا جس نے دماغ میں پروٹین کی پیداوار بڑھانےمیں حیران کن نتائج فراہم کیے.اس نے خون میں بی ڈی این ایف کی مقدار کو چار سے پانچ گناہ بڑھا دیا لکین ہلکی ورزش اور روزے سے خاص نتائج سامنے نہیں آئے.
محققین نے یہ نتیجہ اخز کیا کے دماغ کو چاق و چوبند رکھنے کے لئے سخت ورزش ایک نہایت آسان طریقہ ہے اور ساتھ ساتھ یہ طریقہ سستا بھی ہے
نیوزی لینڈ یونیورسٹی آف اوٹاگو کے ایک ماحولیاتی فزیالوجسٹ ٹریوس گبنس کے مطابق ادویات بنانے والی کمپنیز فی الحال اس پروٹین کی پیداوار بڑھانے میں ناکام رہی ہیں لہذا وہ ایسے غیر روایتی طریقے تلاش کرنے میں لگےہیں جو مستقبل میں اس پروٹین کی مقدار کو بڑھا کر دماغ کو مختلف امراض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں .